عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :کرسمس پر عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

وزارت خزانہ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ 20 دسمبر کو جاری کی جائے، اکائونٹ جنرل پاکستان ریونیوز، ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کو ہدایات جاری کی گئیں ۔ ورزارت خزانہ کے مطابق وزارت خارجہ کے چیف اکاونٹس آفیسر کو بھی آگاہ کر دیا گیا. متعلقہ ملازمین کو تنخواہ، الاونسز اور پینشن قبل از وقت ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے