موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری

موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک تھے۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے ہوں گی، فیصلے سے وہ علاقے مستثنیٰ ہوں گے جہاں دھند اور موسم کی شدت زیادہ ہے۔

این سی او سی کے مطابق فیصلے کا مقصد طلبہ کی زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسینیشن کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

این سی او سی کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کی کورونا ویکسینیشن جلد از جلد کرائیں کیونکہ زیادہ ویکسی نیشن تعلیمی ادارو ں کے کھلے رہنے سے ہی ہوگی۔