ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ریٹائر

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائر ہونے کا اعلان

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی صحت یابی میں زیادہ وقت لگنے اور اپنے تین سالہ بچے کی دیکھ بال کی وجہ سے موجودہ سیزن ختم کرنے کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز ایونٹ میں ابتدائی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد کہا کہ اس کی کچھ وجوہات ہیں اور یہ اتنا آسان نہی کہ ٹھیک ہے میں کھیلنے جا رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری صحت یابی میں زیادہ وقت لگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے خود کو گھر کی مرغی قرار دیدیا

یہ بھی پڑھیں: چپ کرو، اپنا کام کرو ثانیہ مرزا کا مفت مشورہ دینے والوں کو کرارا جواب

بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ان کے لیے روزانہ گھر سے باہر نکلنے کی ترغیب پانا مشکل ہے کیونکہ ان کے پاس وہ توانائی نہیں ہے جو وہ ماضی میں حاصل کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اتنے لمبے سفر کی وجہ سے اپنے 3 سالہ بیٹے کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی

ثانیہ مرزا نے کہا کہ آج ان کے گھٹنے میں درد تھا تاہم ہارنے کی وجہ یہ نہیں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میری عمر بڑھنے کے ساتھ صحت یاب ہونے میں وقت لگ رہا ہے۔