پشاور زلزلے کے جھٹکے

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر، ایبٹ اباد، نوشہرہ، دیر بالا، مانسہرہ، سوات، چترال، کوہاٹ، کرک، بالاکوٹ، لوئر دیر، باجوڑ اور بٹگرام سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ
مزید پڑھیں:  پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد :ویڈیو وائرل ہوگئی

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 جبکہ گہرائی 175 ریکارڑ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔