اسٹامپ پیپرز جائیدادوں خرید و فروخت

اسٹامپ پیپرز پر جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے انتقالات کے بجا ئے ا سٹامپ پیپرز پر جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ جن علاقوں میں لینڈ ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو گئی ہو وہاں پر انتقالات پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اور خانہ کاش پر عائد پابندی ا ن علاقوں میں ختم کی جائیگی ۔محکمہ مال کے ذرائع کے مطابق جائیدادوں پرعائد ٹیکسز میں اضافہ کے باعث عوام انتقالات درج کرنے کے بجائے ا سٹامپ پیپرز پر جائیدادوں کی خرید و فروخت کر رہے ہیں ۔ جس سے محکمہ مال لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر سے دسمبر تک دیئے جانے والا ٹارگٹ بھی پورا نہیں ہو سکا اور یوں محکمہ مال کو ریونیو ٹارگٹ میں کمی کاسامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریونیو میں کمی کے باعث سٹامپ پیپر پر جائیدادوں کی خرید و فروخت پرپابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ تاکہ صوبائی حکومت کے ریونیو میں اضافہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے