الیکشن کمیشن عمران خان کو طلب

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 21 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان کو سوات جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سوات نے وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بھی دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کو تھانے سے چھڑوا لیا

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے اس سے قبل سوات جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 18 مارچ کو وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزراء کو طلب کیا تھا۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو سوات کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا، تاہم وزیر اعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا جبکہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔