شہباز گل ارکان اسمبلی کو چھڑوا لیا

شہباز گل نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کو تھانے سے چھڑوا لیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پاکستانی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اور کارکنان کو تھانے سے چھڑوا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کو تھانے سے چھڑوا کر باہر لے آئے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں 92 کروڑ سے 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کارکنان کا سندھ ہاؤس پر حملہ، گیٹ توڑ کر اندر داخل

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ درست ہے سندھ ہاؤس کے گیٹ کو نہیں توڑنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریوں سے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایسا کیا کیا کہ ضمیرخریدے جارہے ہیں اور دلالی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے کہنے پر تحریک انصاف کارکنان اور ارکان اسمبلی کو سندھ ہاؤس پر حملے کے واقعے میں گرفتار کیا تھا۔