رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی، میڈرڈ اوپن کا فاتحانہ آغاز

ویب ڈیسک: ہسپانوی ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک اور 22 گرینڈ سلام ایونٹس کے فاتح رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی میڈرڈ اوپن سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈرڈ اوپن میں ہسپانوی ٹینس سٹار نے سنگلز مقابلوں کے اپنے پہلے میچ میں مدمقابل امریکی کھلاڑی ڈارون بلانچ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 0- 6 سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں 37 سالہ رافیل نڈال نے حریف امریکی کھلاڑی ڈارون بلانچ کو 0-2 سے مات دی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں 9مئی واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور