سیشن جج شاکر اللہ مروت اغواء، آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ طلب

ویب ڈیسک: سیشن جج شاکر اللہ مروت کے ڈیرہ اسماعیل خان سے اغواء کے معاملے پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے آئی جی پولیس اخترحیات خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کو سیشن جج شاکر اللہ مروت کے اغواء کے حوالے سے بتایا گیا کہ تمام معاملات کو دیکھا جا رہا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ سیشن جج شاکر اللہ مروت کی جلد بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  معروف براڈ کاسٹر کے سوال کااسرائیلی ترجمان درست جواب نہ دے سکے