پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ

پشاور میں ناروا لوڈشیڈنگ ،شہری علاقے دیہات سے منسلک

پیسکو حکام نے انوکھی منطق اپناتے ہوئے پشاور کے شہری علاقوں جن سے ریکوری 100فیصد ہے کو دیہی علاقوں کے فیڈرز کے ساتھ ملادیا ہے جس سے سو فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی کم ریکوری والے علاقوں کی طرز پر بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ پیسکو حکام کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے شہر کے گنجان آباد علاقوں کاکشال ، قائد آباد، سرکی گیٹ، کوہاٹی، آسیہ گیٹ ، سرکلر روڈ کو زون ای بڈھ بیر اور شیخ محمدی کے فیڈرز کے ساتھ ملایا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں دیہی علاقوں کی طرح جہاں ریکوری بمشکل 20فیصد بھی نہیں طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

مذکورہ علاقوں میں صبح سے شام تک بجلی کی سپلائی بند رہتی ہے جب کہ شام کے بعد بھی وقفہ وقفہ سے بجلی بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہری علاقوں کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالہ سے وزیر باغ فیڈرز کے عملہ نے تصدیق کی کہ ان علاقوں کو زون ای میں بڈھ بیر کے ساتھ شامل کرلیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی بندش جاری ہے ۔ شہریوں نے پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان دیہی علاقوں جہاں ریکوری نہیں ہوتی کے ساتھ شامل کرنا زیادتی ہے۔ اس حوالے سے پیسکو حکام کا موقف لینے کیلئے پیسکو ترجمان سے رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم حسب معمول انہوں نے فون کا جواب دیا نہ ہی ان کو چھوڑے گئے پیغام کا کوئی جواب دیا ۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ، تولہ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کا ہو گیا