شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

پہلی بار شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک :ماڑی پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرلیے۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے جس میں 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مددملے گی اور ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی