فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ

فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت نے جیت لیا، پاکستان کی تیسری پوزیشن

پاکستان نے انٹرنیشنل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ایونٹ کا فائنل بھارت نے پولینڈ کی ٹیم کو شکست دیکر جیتا ۔ پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر 5 پوائنٹس حاصل کرکے وکٹری سٹینڈ پر اپنی تیسری جگہ بنائی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا

پاکستان نے ایونٹ میں ٹوٹل چار میچز کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتا، ایک میچ ہارا اور دو میچز ڈرا کھیلے۔ ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہوئیں جن میں پاکستان انڈیا پولینڈ سوئیٹزرلینڈ اور ملائشیا کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ایونٹ ک میں میزبان ملک سوئٹزرلینڈ نے چوتھی اور ملائشیا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن