چمن پہاڑی تودہ

چمن میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک: چمن درہ کوژک ٹنل کے قریب کام کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 2 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور نجی ایکسیوٹر کے ساتھ کام میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں:  ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

ریسکیو ذرائع کے مطابق تودے تلے ایک مزدور کی لاش نکال لی گئی جبکہ دیگر 2 مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق اور ملبے تلے دبے افراد کاتعلق چمن سے ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں رواں ماہ بارشوں سے 21افرادجاں بحق