ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

اسلام آباد: (مشرق نیوز) اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے66 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2600 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے جون میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2581 روپے 35 پیسے تھی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس