سری لنکا کے صدر راجا پاکسے اپنے ہی ملک میں پھنس گئے

ویب ڈیسک: سری لنکا کے متنازع صدر راجا پاکسے امیگریشن افسران کی طرف سے پاسپورٹ پر مہر لگانے سے انکار پر اپنے ہی ملک کے ہوائی اڈے میں پھنس گئے۔ سری لنکن حکام نے کا کہنا ہے کہ 73 سالہ صدر راجا پاکسے کولمبو میں اپنی سرکاری رہائش گاہ سے فرار ہو گئے تھے اور وہ دبئی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
بطور صدر راجا پاکسے کو گرفتاری سے استثنیٰ حاصل ہے، اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حراست میں لیے جانے کے امکان سے بچنے کے لیے عہدہ چھوڑنے سے پہلے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے ہزاروں مظاہرین نے چند روز پہلے ایوان صدر پر دھاوا بول دیا تھا جس کے بعد سری لنکن صدر محفوظ مقام پر منتقل کردیئے گئے تھے۔ راجا پاکسے نے بدھ کے روز استعفیٰ دینے اور ملکی معاشی بحران پر اپنے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد "اقتدار کی پرامن منتقلی” کا راستہ صاف کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے