54 ویں ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان تن سازوں نے بڑی کامیابیاں

54 ویں ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان تن سازوں نے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں،موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے آئی لینڈ مافوشی میں جاری چیمپئن شپ میں فضا قومی ترانے کی گونج اٹھی،پاکستانی باڈی بلڈرز نے چیمپئن شپ میں 3 میڈلز جیت لیے، قومی باڈی بلڈرز نے مجموعی طور پر مختلف درجات کے مقابلوں میں 6 پوزیشن اپنے نام کیں، قومی تن ساز شہزاد قریشی نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام

شہزاد قریشی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ازبکستان کے عمر زاکوپاول دوسرے ، بھارت کے ناریش نگدیو تیسرے نمبر پر رہے، عمر شہزاد جونیئر باڈی بلڈنگ 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں سلور میڈل لینے میں کامیاب رہے، بھارت کے سریش بالا کمار نے پہلی، چن کھینگ گھابا نے تیسری پوزیشن حاصل کی،قومی تن ساز ارسلان بیگ نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا،میزبان ملک مالدیپ کے اظنین راشد پہلے، بھارت کے یوراج آدھو تیسرے نمبر پر رہے، مدثر خان نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی، قومی تن ساز فضل الہی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن اپنے نام کی، محمد عظیم ماسٹر کلاس 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے،

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، وارم اپ میچز کا شیڈول جاری