دنیا صدیوں اور ہم 5 سالہ منصوبہ بندی کرتے ہیں، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے کہا ہے کہ دنیا پر حکمرانی کرنے والے صدیوں اور ہم 5 سالہ منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
مردان ڈوسٹرک بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے لیے سوچنا چاہیے، دنیا پر حکمرانی کرنے والے صدیوں جبکہ پاکستان میں 5 سالہ منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ ۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی تعمیراتی منصوبوں میں غیر معیاری میڑیل کا استعمال برداشت نہیں، قومی دولت کے پائی پائی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔
جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ سابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ ایک قابل اور ذہین شخصیت تھے، میری ان سے چالیس سالہ رفاقت رہی سیاست اور وکالت اکٹھے کی۔
خطاب سے قبل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید نے مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے حلف لیا ۔

مزید پڑھیں:  40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش پراسرائیل کوحماس کےجواب کاانتظار