Dr Zafar Mirza

حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین صحت کے لئے’ ”یاران وطن” کے نام سے ویب سائٹ کا اجرا

اسلام آباد : حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین صحت کے لئے”یاران وطن” کے نام سے ایک ویب سائٹ کااجراء کیا ہے تاکہ انہیں کوروناوائرس کے خلاف قومی جنگ کاحصہ بنایاجاسکے۔

یہ بات صحت کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹرظفرمرزا نے جمعہ کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ ماہرین صحت ویب سائٹ www۰yaranewatan۰gov۰pk  پراپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ اقدام وزارت صحت اورسمندرپارپاکستانیوں اورانسانی وسائل کی وزارت نے صحت کی پاکستانی تنظیموں کے تعاون سے شروع کیاہے۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف

معاون خصوصی نے کہاکہ اس ویب سائٹ سے بیرو ن ملک مقیم مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی برادری کی صلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کرنے میں مدد ملے گی جن میں ڈاکٹرز، نرسز ، دواسازکمپنیاں اوران کاعملہ ،منتظمین، صحت عامہ کے ماہرین اوردیگرماہرین شامل ہیں جو پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی میں مدد کریں گے۔

مزید پڑھیں:  توہین عدالت:ڈونلڈ ٹرمپ پر 9ہزار ڈالر جرمانہ عائد

پورٹل کا ذکر وزیرآعظم عمران خان نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بیرون ملک ماہرین صحت کے لیے یاران وطن کا اقدام اٹھایا ہے،  ماہرین صحت پاکستان میں کورونا سے لڑنے میں ہماری مدد کرناچاہتے ہیں ،بیرون ملک ہمارے ماہرین صحت اپنی خدمات دینے کیلیے رجسٹریشن کراسکتے ہیں،