مریم نواز کو پاسپورٹ مل گیا

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ دے دیا گیا۔
مریم نواز پاسپورٹ کےحصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں، مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے دستاویزات پر دستخط کیے، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے کمرے سے پاسپورٹ لے کر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہو گئیں۔
گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مردان :نجی مال سیل کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ،2افراد جاں بحق،10زخمی