اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیں

اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیں؟رمضان آڑے آنے لگا

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل اور دوبارہ انتخابات میں رمضان کی رکاوٹ سامنے آگئی ہے ۔پی ٹی آئی نے اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے تاریخ دینے سے قبل عام انتخابات کے انعقاد کیلئے موزوں وقت کے انتخاب پر بحث شروع کردی ہے ۔ ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا اور سندھ کی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ آئین پاکستان کے تحت اگر اسمبلیاں اپنی مدت مکمل نہیں کرتیں تو 90روز میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔
آج سے مارچ کے آغاز تک 90روز مکمل ہوتے ہیں اگر اسمبلیاں فوری تحلیل کردی گئیں تو انتخابات مارچ کے شروع مین کرائے جا سکیں گے تاہم اگر اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر کی گئی تو مارچ کے آخری عشرہ میں رمضان شرو ع ہو جائے گا اور انتخابات میں مزید تاخیر ممکن ہے ذرائع کے مطابق اسمبلیاں توڑنے سے متعلق تاریخ پر رمضان کے باعث بحث جاری ہے اور موزوں تاریخ کا انتخاب کرتے ہوئے ہی اعلان متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف