بنوں سی ٹی ڈی آپریشن مکمل

بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن مکمل: سارے دہشتگرد مارے گئے، 2 شہادتیں ہوئیں: خواجہ آصف

ویب ڈیسک : پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بنوں میں 20 دسمبر کو ساڑھے 12بجے ایس ایس جی نے آپریشن شروع کیا، سارے دہشت گرد مارے گئے ہیں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں 31 گرفتار دہشت گرد موجود تھے، ایک نے اسلحہ چھین لیا اور یرغمال بنالیا۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

خواجہ آصف نے کہا کہ بنوں واقعے میں دو شہادتیں ہوئی ہیں، تمام یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت مکمل ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن میں 15 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، بنوں میں تین دن کا محاصرہ خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی ہے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں زیادہ دہشت گردی ہو رہی ہے، سی ٹی ڈی، صوبائی ذمہ داری تھی، لیکن صوبائی حکومت عمران خان کے پاس یرغمال بنی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، ان کے فنڈز ، ہیلی کاپٹر عمران خان استعمال کرتا ہے، کہاں ہیں خیبر پختونخوا کے حکمران؟

مزید پڑھیں:  ملک کی آزادی میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں، فضل الرحمان