روسی صدر جنگی تیاری

روسی صدر کا جوہری طاقت کی جنگی تیاری میں اضافے کا عندیہ

ویب ڈیسک: روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ملک کی جوہری طاقت کی جنگی تیاری میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ولادی میر پوتن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس اپنی عسکری صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ ہماری فوج کو ایک اہم تجربہ حاصل ہوا ہے۔ آپ کو نیٹو کے تجربے کا تجزیہ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100انڈیکس میں 318پوائنٹس کا اضافہ

اپنے بیان میں روسی صدر نےکہا ہے کہ 24 فروری سے جاری یوکرین جنگ میں متعدد نیٹو رکن ممالک کا اسلحہ روس کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد

پوتن نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی جوہری طاقت کی جنگی تیاری کو فروغ دینا چاہیے ہمارا بین البراعظمی میزائل سارمات مستقبل قریب میں جنگی فرائض کے لئے تیار ہو جائے گا۔