پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہیں

ویب ڈیسک :وزارت خزانہ نے پیٹرولیم امصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی۔ایک روزقبل ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی تاہم سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10، 10 روپے کمی تھی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی