بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طویل خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جو بارش برسانے کا سبب بنتی ہیں آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اتوار اور پیر کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور