بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں ڈکیتی واردات کے دوران نامعلوم مسلح افراد جھںڈو خِل میں پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل لے اڑے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس دوران مزاحمت کرنے پر رفیع اللہ نامی نوجوان کو مسلح ڈکیت نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے متاثرہ شخص کو علاج کیلئے خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں قتل عام کی گواہی، برطانوی سرجن پر 29 یورپی ممالک کے دروازے بند