لوئر دیر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رشوت پر ایم پی اے کا سرپرائز وزٹ

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رشوت اور بے نمبری کی شکایات پر مقامی صوبائِی وزیر نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ایم پی اے عبیدالرحمان نے بی آئی ایس پی آفس کا سرپرائز وزٹ کیا اور خود سائلین کے مسائل سنے۔ اس دوران انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ثمرباغ سنٹر کے انچارج سے بھی ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے انچارج سے رشوت خور عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے انچارج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رشوت خور ملازمین کو ہٹادیں۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس منصوبے پر فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے،اسحاق ڈار