نوجوان جاں بحق

صوابی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،دو افراد زخمی

ویب ڈیسک: صوابی میں زبانی تکرار پرفائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ صوابی کے یار حسین بازار میں پیش آیا جہاں زبانی تکرار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق نوجوان کی نعش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ فیصلہ : توشہ خانہ 2 اور القادر ٹرسٹ کیس ختم ہوگئے، بیرسٹر گوہر