نیتن یاہو معافی

حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی :نیتن یاہو نے قوم سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک: سرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 7کتوبر کو حماس کا حملہ نہ روک پانے پر اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ۔
نیتن یاہو نے کہا بے شک ، بے شک ، میں معافی مانگتا ہوں ، جو کچھ ہوا میں اس پر دل کی گہرائیوں سے معافی چاہتا ہوں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان خیالات کا اظہار ٹائمز میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کیا، اس سے قبل انہوں نے کبھی سکیورٹی ناکامی کو تسلیم نہیں کیا تھا۔
حماس کے حملے کے دن کو یاد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو یہ سوچتے ہیں کہ ہمیں یہ کرنا چاہیے تھا اور ہم یہ نہیں کر سکے۔
نیتن یاہو نے اسماعیل ہنیہ کی ایران میں مارے جانے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کہا ناں کہ ہم اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اس لیے قتل کے پیچھے اسرائیل تھا یا نہیں ہے، نہیں بتاوں گا۔
غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کشیدگی کو نہیں بڑھا رہا لیکن ایران کو بتانا ضروری سمجھے ہیں کہ ہم ایران اور اس کی پراکسیوں کے لیے قربانی کے بکرے نہیں ہیں کہ ہمیں ذبح کرتا رہے۔
یاد رہے کہ 7اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملے میں 39 ہزار 699 فلسطینی شہید اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
یاد رہے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے فوری بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر اس کی ذمہ داری انٹیلی جنس اداروں پر عائد کی تھی جو اس حملے کا پتا چلانے میں ناکام ثابت ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ