16لاکھ فلسطینی بے گھر

غزہ جنگ:خواتین اور بچوں سمیت 16لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں ۔
سعودی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے سرکاری ترجمان کے مطابق بے گھر ہونے والے فلسطینی بنیادی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں ۔
ڈاکٹر سامر الجطیلی کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لئے امداد فراہم کی گئی ہے، خوراک، پناہ گاہ، ادویات اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہے۔
ہدف والے گروہوں میں 16 لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزین اور بے گھر افراد ہیں، جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل میں چیلنجز کا سامنا ہے، انسانی ہمدردی کے اداروں کو امداد غزہ میں داخل کرنے کے قابل بنانا ہوگا ۔
ڈاکٹر سامر الجطیلی نے مزید کہا کہ کراسنگ پر امداد کا جمع ہونا اور اس کے داخلے میں تاخیر ہونے سے مصائب بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ موسمی حالات، کراسنگ کی مسلسل بندش، اقوام متحدہ کے دفاتر میں صلاحیتوں کی کم سطح کی وجہ سے امداد کی حفاظت میں مشکلات ہیں۔
ترجمان شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے مطابق فراہم کی گئی کوششوں نے متاثرین کی تکالیف کے کچھ حصے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تاہم ضرورت اب بھی موجود ہے ۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق