پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 153 اموات

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے،

گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ ملک بھرمیں کوروناکے مزید 6 ہزار604کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24گھنٹوں کےدوران ریکارڈ 153 ا فراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں،

مزید پڑھیں:  تائیوان پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گیا، اراکین مشت و گریباں

ملک بھرمیں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد3 ہزار382 ہوگئی،ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 71ہزار666 ہو گئی ہے، 24گھنٹوں میں سب سےزیادہ31ہزار681 ٹیسٹ کیےگئے،مجموعی طور پر10لاکھ 42 ہزار787 ٹیسٹ کیےجاچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ