ضلع چترال کی وادی اشپارگولین میں گلیئرپگھلنے کے سبب سیلاب کا خدشہ

پشاور: ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی اورمحکمہ موسمیات خیبرپختونخواکے الگ الگ مراسلے،لوئرضلع چترال کی وادی اشپارگولین میں گلیشئرپگھلنے کے سبب سیلاب  کاخدشہ ہے،اتوارسے لیکرمنگل تک وادی میں درجہ حرارت بڑھنے کاامکان ہے، بدھ کے دن بارش کا بھی امکان ہے، درجہ حرارت بڑھنے اوربارش کی صورت حال کے سبب گلیشئرپگھلنے سے سیلاب کاخدشہ ہے، مقامی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت دی،گلیشئرسے بننے والی جھیلیں بھی پانی سے بھرچکی ہیں، ضلع کی سطح پرآگہی مہم،ادویات کا سٹاک اوردیگر اقدامات کو یقینی بنایاجائے، ڈپٹی کمشنرضلع لوئر چترال نے ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیاگیا، اجلاس میں ضلع بھر کے محکمہ جات کے نمائندے شریک ہونگے، اجلاس میں حالیہ صورتحال سے متعلق موثراقدامات اٹھانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  چترال، تین دن جاری رہنے کے بعد کالاش فیسٹیول ختم