حکومت نے 15 جولائی کے بعد جامعات کو کھولنے پر غور شروع کردیا

اسلام آباد:ذرائع کے مطابق حکومت نے 15 جولائی کے بعد جامعات کو کھولنے پر غور شروع کردیا، حکومت نے ایچ ای سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی کمپنی کو پاکستا ن میں سرمایہ کاری کی دعوت

حکومت کی طرف سے جامعات مزید بند نہیں رکھی جائیں گی،ایچ ای سی جامعات سے مل کر اپنی پالیسی خود بنائے گی،
چیئرمین ایچ ای سی کا جامعات کے وائس چانسلرز سے ویڈیولنک پر اجلاس،چیئرمین ایچ ای سی نے جامعات سے سفارشات طلب کرلیں،ایس او پیز کے ساتھ جامعات کھولی جائیں گی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ