اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا دی

ویب ڈسک (ممبئی): بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری سنا دی ہے۔ ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹام گرام پر اپنی اور اور انوشکا شرما کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں مسکراتے نظر آرہے ہیں جب کہ تصویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ انوشکا اُمید سے ہیں۔ویرات کوہلی کی جانب سے شیئرکردہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اور اس پھر ہم اس طرح دو سے تین ہو جائیں گے۔ جب کہ ویرات نے ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے کہا کہ 2021 کے جنوری میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
دوسری جانب انوشکا شرما کی جانب سے بھی ٹوئٹرپر مداحوں سے خوش خبری کا ذکر کیا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد ہوئی تھی جس میں دونوں فنکاروں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش