کورونا دوسری لہر،چترال میں کورونا کیسز میں مسلسل اصافہ

ویب ڈیسک(چترال)خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں کورونا کیسز میں مسلسل اصافہ ہو رہا ہے ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں 14 کوروناکے کیسز سامنے آگئے ۔طلبہ اور تدریسی عملہ کے ٹسٹ مثبت آنے پر کالج کوایک ہفتے کے لئے بند کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ۔۔ نوٹیفکیشن میںدیگر تمام سٹاف اور طلبہ کے ٹسٹ کروائے جائیں اور تمام تعلیمی اداروں میں فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، جہانگیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج