231410 2863440 updates

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13لاکھ93ہزار500 سے تجاوز کر گئی

ویب ڈیسک : گیارہ ماہ سے جاری عالمی وبا کے دوران کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13لاکھ93ہزار500 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہونیوالے پانچ کروڑ 89لاکھ66ہزار افرادمیں سےچار کروڑ 7 لاکھ 54ہزارسے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ متاثرہ افراد میں سے 2لاکھ 62ہزار691دم توڑ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اسلامی جمعیت طلبہ کی لبیک یااقصیٰ ریلی،امریکی قونصل خانے کےگھیراؤکااعلان

امریکہ میں حکام نے کہا ہےکہ کورونا ویکسین کے استعمال کا آغاز دسمبر کے اوائل میں کردیا جائے گاجس کے بعد وبا پر قابو پانا ممکن ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم

بھارت میں ہےجہاں کورونا سے بڑے پیمانے پر انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اب تک ایک لاکھ33ہزار700سے زیادہ افراد موت کی وادی میں اتر چکے ہیں جبکہ 91 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔ دارالحکومت نئی دلی میں صورتحال انتہائی سنگین ہے ۔