20424153221580470122

احساس کفالت پروگرام پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب ایک قدم ہے:ڈاکٹرفردوس

اطلاعا ت ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ احساس کفالت پروگرام پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس پروگرام کے تحت 70 لاکھ خواتین کو ماہانہ2000روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پروگرام ایک خاتون ایک بنک کھاتہ کا مظہر ہے اور یہ خواتین کو معاشی لحاظ سے خود مختار بنانے کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

اپنا تبصرہ بھیجیں