برطانیہ سےپاکستان آنےوالےمسافروں کیلئےسارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار

ویب ڈیسک(اسلام آباد): برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قراردے دیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کی نئی قسم دسمبر میں برطانیہ میں ظاہر ہوئی، کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی خبروں کے بعد قومی ادارہ صحت نے تحقیق کی۔ 2 پاکستانیوں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی،تصدیق مکمل جینوم تسلسل کے ذریعہ ہوئی ہے، دونوں افراد برطانیہ سے واپس آئے ہیں۔ جس کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان کے علاوہ 31 ممالک تک پھیل چکی ہے، نئی قسم کا وائرس پرانے کورونا کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، نئی قسم میں وبا کے تیزی سے پھیلنے کے شواہد بھی ظاہر نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان

اب خطرے کی گھنٹی بجنے کے بعد دنیا بھرمیں وائرس کی اس نئی طرز کا شکار افراد کی تلاش اور کھوج جاری ہے کیونکہ یہ لوگوں میں آرام سےسرائیت کرجاتا ہے۔