اسلام آباد :چارج سنبھالنے کے بعد کلیم امام کی وفاقی وزارت مواصلات آمد، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے خصوصی ملاقات.پیشہ وارانہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال.
کلیم امام بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افسر ہیں، موٹروے پولیس منظم اور پیشہ ور ادارہ ہے.قوی امید ہے کہ کلیم امام موٹروے پولیس کو نئی جہتوں سے آشنا کروانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے مراد سعید.