Ameer muqam

پشاورہائی کورٹ کی امیر مقام کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک(پشاور) نیب گرفتاری کے خلاف امیر مقام کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت آج ہوئی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث لوگ قوم کے مجرم ہیں،ایمل ولی

درخواست گزارکےمطابق نیب نے کمنٹس جمع کئے ہیں ہم اس کا جواب جمع کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹس اعجاز انورنے پوچھا، درخواست گزار انوسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش ہوئے؟

مزید پڑھیں:  پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے

امیرمقام کے وکیل بیرسٹر مدثر امیر نے کہا کہ جی درخواست گزار7جنوری کو نیب میں پیش ہوئے۔

تاہم عدالت نے امیر مقام کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکےسماعت ملتوی کردی ۔