Canadian Investors Want to

کرک مندر واقعہ:فوری انصاف پختونخوا حکومت کا شیوہ ہے،کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور)کرک مندر جلانے کا واقعہ/پختونخوا حکومت کی ملوث افراد کو سزاپشاور : کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان نے کرک میں مندر جلانے پر فوری ایکشن لیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر غفلت اور لاپرواہی بھرتنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ۔18 اہلکاروں کو سروس سے برخاست کردیا گیا ہے ۔ 54 پولیس اہلکاروں کی ایک سالہ سروس بھی ضبط کرلی گئی ہے ۔ قانون سب کیلئے ایک ہے، فوری انصاف پختونخوا حکومت کا شیوہ ہے اس حوالے سے معاون خصوصی کامران بنگش نے مزید کہا کہ وزیراعی محمود خان کی قیادت میں پختونخوا حکومت اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک