پشاور:اسلامیہ کالج یونیورسٹی مالی بحران سے دوچار

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا کی ممتاز تعلیمی درسگاہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی مالی بحران سے دوچار ہو گئی۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بخت جہاں نے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ کمزور مالی صورت حال کے باعث 61 کروڑ 88 روپے پیکج دیا جائے، پیکج نہ دینے کی صورت میں یونیورسٹی کے پاس رواں ماہ کی تنخواہیں و پنشن کی ادائیگی اور دیگر اخراجات پورے کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو کم فنڈز دیے ہیں، ایچ ای سی کی جانب سے سال 20-2019 میں 12 کروڑ روپے کم موصول ہوئی ہے، سال 21-2020 میں یونیورسٹی کے لیے 1 ارب 89 کروڑ روپے کے بجائے 39 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، اسی طرح کورونا کی وجہ سے 21 کروڑ 10 لاکھ روپے کا خسارہ مزید برداشت کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے

خط کے مطابق تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی اور دیگر اخراجات پورے کرنے کے لیے یونیورسٹی کے پاس 407.801م لین روپے کی کمی ہے۔