806474 112800 updates

آرمی چیف کا جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

ویب ڈیسک(دبئی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق زرین مشرف اپنے صاحبزادے کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم تھیں، عمررسیدہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے اُن کی طبیعت ناساز تھی، زرین مشرف کی تدفین دبئی میں ہی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف
مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق

آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری جنرل مہرین ملک نے پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا اور اُن کے انتقال کو پاکستان کے لیے بڑا نقصان قراردیا۔