Screen Shot 2021 01 19 at 8.51.22 PM

کیپٹن صفدر نےپارٹی جھنڈے کو بطور ڈنڈا کیوں استعمال کیا ۔؟

ویب ڈیسک: اسلام اآباد پی ڈی ایم ریلی میں کیپٹن صفدر اپنی ہوم منسٹری کا بھرپور دفاع کرتے دکھائے دیئے،، پارٹی جھنڈے کو بطور ڈنڈا استعمال کرتے ہوئے کارکنوں کے ہجوم سے مریم نواز کو باحفاظت کنٹینر تک پہنچایا ،احتجاج ختم ہوا کیپٹن صفدر نے مریم نواز کا ہاتھ تھاما اور گاڑی تک لے گئے.

پی ڈی ایم احتجاجی مظاہرے میں کیپٹن صفدر اور مریم نواز توجہ کا مرکز بنے رہے، کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ مریم نوازکا بھرپور دفاع کرتے دکھائی دیئے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

اہلیہ مریم نواز کو باحفاظت کنٹینر تک پہنچانے کی تمام زمہ داری کیپٹن صفدر نے نبھائی اور خوب نبھائی ،،پارٹی جھنڈے کو ڈنڈا بناکر آہستہ آہستہ کارکنان کو پیچھے ہٹاتے دکھائی دیئے اور مریم نواز کے کنٹینرتک پہنچنے تک سائے کی طرح اُنکے ساتھ رہے ۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

جب ریلی اختتام پذیر ہوئی تو کیپٹن صفدر یہاں بھی سب سے آگے تھے ،،اہلیہ کو اسٹیج سے اترنے میں دشواری پیش آئی تو شوہر نے آگے بڑھ کر مریم نواز کا ہاتھ تھاما اور گاڑی تک بھی پہنچایا۔

مریم نواز پوری تقریب میں مرکز نگاہ رہیں،،خاص طور پر اُنکا مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر سر رکھنے کی تصاویر نے خوب دھوم مچائی.