Spring Fog 444595

ملک بھرمیں سردی کی لہربرقرار، بیشترمقامات پردھند کا راج

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں آج دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کی پاکستان آمد :اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا،جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد جزوی ابر آلود رہے گاجبکہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک، شمالی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔