1709809 pakistani 1560874029 584 640x480 1

ترکی سے 40 پاکستانی شہری ملک بدر، اسلام آباد منتقل

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترکی سے غیرقانونی طورپرمقیم 40 پاکستانی شہریوں کوملک بدر کردیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ترکی سے غیر قانونی طور پرمختلف شہروں میں مقیم 40 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر ڈی پورٹیز کو کھانا، کپڑے اور جوتے فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی پورٹیز کا کھانا، کپڑے، جوتے فراہم کرنے کے لئے دوبڑی این جی اوز سے معاہدے کئے گئے تھے۔ ترکی سے ملک بدر ہونے والے پاکستانی غیر قانونی طور پر مختلف شہروں میں مقیم تھے۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان