kp meeting

خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب،محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

کایبنہ اجلاس کے لیے 30 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق بچوں کے تحفظ و بہبود کے2016 قوانین میں مجوزہ ترامیم ایجنڈے میں شامل ہے۔ بچوں سے زیادتی سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کی رپورٹ بھی ایجنڈے شامل۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

خیبر ٹیچنگ ہسپتال آکسیجن واقعہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کے لیے پیکج کی منطوری بھی شامل، خیبر پختونخوا لوکل کونسلز قوانین 2020 بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ ملکی سطح پر ایک نصاب اورڈبل شفٹ سکولوں کے اساتذہ کے لیے وظیفہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید