.jpg

ملک بھر میں بجلی بلیک آوٹ پر ایکشن: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا بورڈ تحلیل

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ملک بھر میں بجلی بلیک آوٹ پر ایکشن، وفاقی حکومت نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا بورڈ تحلیل کردیا، وفاقی حکومت نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا نیا بورڈ تشکیل دے دیا، نوید اسماعیل کو 11 رکنی نئے این ٹی ڈی سی بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا، پاور ڈویژن نے این ٹی ڈی سی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم

بورڈ میں پانچ ارکان نجی شعبے، پانچ نان ایگزیکٹو اور ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر شامل، نئے بورڈ میں علی زمان بنت والا، نعمان ڈار، الماس حیدر، ہارون جان شامل، ایڈیشنل سیکرٹری ون پاور ڈویژن، ممبر انرجی پلاننگ کمیشن شامل، جوائنٹ سیکرٹری ٹرانسمیشن پاور ڈویژن بھی بطور ممبر نئے بورڈ کا حصہ، ایم ڈی پی پی آئی بی، سی ای او سی پی پی اے اور ایم ڈی این ٹی ڈی سی بورڈ میں شامل۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا