news 1585680380 4339

وفاقی حکومت نے جعلی اور گھوسٹ پینشنرز سے چھٹکارے کا حل نکال لیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے جعلی اور گھوسٹ پینشنرز سے چھٹکارے کا حل نکال لیا ،وزارت خزانہ نے فیڈرل ٹریثری رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

نوٹفیکیشن کے مطابق پینشنرز کو سال میں دو بار بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی،ہر سال مارچ اور اکتوبر میں نادرا کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کرانا ہوگی،نا گزیر وجوہ پر بائیو میٹرک نہ کرانےوالوں کو رعایت حاصل ہوگی.

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

بیماری یا نا گزیر صورتحال میں لائف سرٹیفیکٹ مہا کرنا ہوگا،بائیومیٹرک تصدیق,لائف سرٹیفیکٹ کی عدم فراہمی پر پینشنرز کا اکاونٹ غیر فعال کردیا جائے گا،چھ ماہ تک مسلسل پینشن وصول نہ کرنے پر بھی پینشنرز کا اکاونٹ غیر فعال کردیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا