123144731 715910265691313 9076515098939572225 n 430x300 1

شادی کے بعد زیادہ آزادی سے کام کرتی ہوں ،اداکارہ سارہ خان

ویب ڈیسک (لاہور) اداکارہ سارہ خان نے اپنے کام سے متعلق شادی سے پہلےاور بعد کی زندگی میں فرق بتا دیا، سارہ نے کہا کہ ’میں جتنی آزادی سے اب کام کرتی ہوں شادی سے پہلے میں نےاتنا نہیں کیا ۔

سارہ خان نے بتایا کہ شادی سے پہلے میں گھر پر ہوتی تھی اور میری بہنیں اور میرے گھر والوں کے ساتھ بہت سی چیزیں چل رہی ہوتی تھیںاب شادی کے بعد بس میں ہوتی ہوں اور میرے شوہر ہوتے ہیں، وہ مجھے اتنی آزادی دیتے ہیں اتنا سپورٹ کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں آگے بڑھوں تو مجھے کام کرتے ہوئے اور خوشی ہوتی ہے ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر عورت کو ایسا شوہر دے جو آپ کی ہمت بڑھائے اور حوصلہ افزائی کرے ۔