ملک پورہ گیس دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون حکومتی امداد کی منتظر

ویب ڈیسک (پشاور): ملک پورہ گیس دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون حکومتی امداد کی منتظر، خاتون وسائل نہ ہونے کے باعث شوہراور کمسن بیٹا کھو چکی ہے، برن سینٹر پشاور میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے شوہر تنویر اور بیٹا ایان کچھ دن قبل جاں بحق ہوئے، لواحقین کے مطابق بد قسمت خاندان کے علاج معالجے پر اب تک 18 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں، حکومتی مالی امداد سے خاتون کی زندگی بچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے